the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
  (ایجنسیز)
واشنگٹن…اطلاعات کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی ایجنسی دنیا بھر سے ایک دن میں 20 کروڑ ٹیکسٹ پیغامات جمع کرتی تھی۔ این ایس اے کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس ڈیٹا قانونی طور پر جمع کیا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) ان ایس ایم ایس پیغامات میں سے مقامات، رابطے کے نیٹ ورک اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات حاصل کرتی رہی ہے۔ برطانوی ذرائع نے رپورٹ امریکی خفیہ ادارے کے منحرف اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی



افشا کی جانے والی خفیہ دستاویزات کی بنیاد پر تیار کی ہے۔ امریکی قومی سلامتی ایجنسی نے اس بارے میں برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت، قانوناً ایس ایم ایس کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔ ایجنسی کاکہنا ہے کہ یہ الزام کہ این ایس اے کا یہ ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ بیلگام اور ایجنسی کا اپنا فیصلہ تھا درست نہیں ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانوی نگراں ادارے جی سی ایچ کیو نے برطانوی عوام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے این ایس اے کے ڈیٹا بیس سے رجوع کیا تھا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.